Diffusion of Innovtion (E..M.Rogers)

1962 میںE.M. Rogersنے ایک تھیوریDiffusion of Innovation  دی ۔ یہ تھیوری  بنیادی طور پر کسی نئی  پراڈکٹ، آیئڈیا یا کسی نئی سروس کے متعلق مختلف لوگوں کے Behavior  کی  وضاحت کرتی ہے۔ یہ تھیوری یہ بتاتی ہے کہ کس طرح لوگ کسی نئی پراڈکٹ کے متعلق اپنا رویہ اپناتے ہیں اور اس پراڈکٹ کو Adopt کرتے ہیں Adoption  سے مراد لوگوں کا اس پراڈکٹ کو خریدنا یا استعمال کرنا ہے۔

کسی بھی نئی پراڈکٹ، Concept  یا Service  کا شروع میں لوگوں کا اپنا لینا ایک مشکل کام ہوتا ہے یہ راتوں رات نہیں ہوتا اس کے لئیے  کافی وقت درکار  ہوتا ہے ۔Researchers  نے یہ بتایا  ہے کہ کسی بھی نئی پراڈکٹ کے لئیے مختلف لوگوں کا ردعمل مختلف ہوتا ہے۔ اس ردعمل کی بنیاد پر لوگوں کو پانچ مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ان پانچ کیٹگری کے متعلق جاننے سے ہمیں کسی بھی نئی پراڈکٹ کے کے لانچ میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

وہ پانچ کیٹگری درج زیل ہیں:

1.      Innovators

Innovators وہ لوگ ہیں جودوسروں سے مختلف سوچتے ہیں، انھیں نئی نئی ایجادات کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ ان لوگون کو رسک لینا اچھا لگتا ہے۔ یہ عام سوسائیٹی سے مختلف ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

2.      Early Adopters

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنھیں ہم Opinion Leader بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ دوسرے لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ انھیں کسی بھی نئی پراڈکٹ وغیرہ کے متعلق معلومات دینے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی انھیں لیڈ کرنا اچھا لگتا ہے۔ انھیں اس بات کی پہلے سے ہی آگاہی ہوتی ہے کہ کیسے یہ نئی پراڈکٹ ان کے لئیے یا معاشرے کہ لئیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ ایسے لوگوں کو اس نئی پراڈکٹ کے استعمال  پر آمادہ کرنے کے لئیے  زیادہ کوشش نہیں کرنی ہوتی۔

3.      Early Majority

 ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو کسی بھی نئے آئیڈیا یا  پراڈکٹ کو قبول کرنے یا استعمال کرنے کے لئیے کسی مستند وجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی نئی پراڈکٹ کو عام لوگوں کی نسبت جلد قبول کر لیتے ہیں۔ ایسے لوگ جیسے ہی اس نئی پراڈکٹ  کی افادیت کے متعلق کوئی ثبوت دیکھتے ہیں تو اس پراڈکٹ کو اپنے لئیے فائدے مند جان کر استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

4.      Late Majority

معاشرے میں ایسے لوگ باکثرت ملتے ہیں جو کسی بھی نئی پراڈکٹ کے نتائج کا انتظار کرتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی نئی پراڈکٹ کو استعمال سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتے ہیں یہ رسک لینا نہیں چاہتے۔ ایسے لوگوں کو اس پراڈکٹ کے استعمال پر قائل کرنے کے لئیے بہت سی معلومات اور ثبوت درکار ہوتے ہیں۔

5.      Laggards

یہ لوگ اپنی روایات کے پابند ہوتے ہیں ۔ یہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کسی بھی نئی پراڈکٹ کے استعمال پر آمادہ کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کو نئی پراڈکٹ کے استعمال کے لئیے بہت سی معلومات، پراڈکٹ کے استعمال نہ کرنے کے نقصانات کی معلومات، اور سوسائیٹی کا ایک پریشر چاہئیے ہوتا ہے۔

Stages of adoption of innovation

 

Zulfiqar Ali Qureshi

Business Consultant, Trainer,  Blogger, Author and a speaker!

This Post Has One Comment

  1. FAISAL

    ای ایم راجرز کی تھیوری قابلِ عمل حقیقت پسندی پر قائم کی گئی ہے. مجھے یاد پڑتا ہے کہ کچھ اس ہی قسم کی تھیوری ہلٹن فارما کے ایک ٹریننگ سیشن میں پڑھائی گئی تھی جو ڈاکڑ سے متعلق تھی جہاں ڈاکٹرز کی اقسام بحوالہ پریسکرائبنگ
    کو اس ذیل میں بیان کیا گیا تھا…
    میرا سوال یہ ہے کہا وہ ای ایم راجرز کی ہی تھیوری کو مینیوپلیٹ اور الٹر کرکے بتایا گیا… یا پھر وہ کسی اور آتھر کی ایک جداگانہ تھیوری تھی؟

Leave a Reply