شکاری سے شکار تک۔۔۔

آپ کی کارگردگی( (Performanceکو کیسے جانچا جاتا ہے۔ آپ کسی بھی کمپنی میں کام کر رہے ہوں  دوسرے لوگ یا آپ کے سینئیرز (Seniors)آپ کے کام کو کیسے اچھا یا برا کیتے ہیں ؟ ویسے تو آپ کے کام کو جانچنے میں کئی مختلف عوامل برسرے پیکار ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر آپ کے کام کو آپ کے سینئیر دوسرے لوگوں کی نسبت اچھا یا برا کہہ رہے ہوتے ہیں یہاں ہم بنیادی طور پر دو ایسے عوامل کا زکر کریں گے جن کی بنیاد پر اکژ آپ کو جانچا جا رہا ہوتا ہے۔ یہ دو  عوامل درج زیل ہیں

1.    Enthusiasm آپ کا کام کرنے کا شوق

2.    Results آپ کے کام کے نتائج

ان دو عوامل یعنی شوق اور نتیجہ کی بنیاد پر ہمیں چار مختلف قسم کے درجے میں لوگ ملیں گے۔ اگر ہم ایک گراف بنائیں جسمیںX-Axis ایکسز پر شوق کی درجہ بندی کریں اور Y-Axis ایکسز پر نتیجہ کی درجہ بندی کریں تو ہمیں درج زیل قسم کے نتائج پر لوگ ملیں گے۔

1.                  Huntersیعنی شکاری:

ایسے لوگ جن میں کام کرنے کا شوق بہت ہوتا ہے زیادہ تر نئے آنے والے لوگ اس درجہ بندی میں شامل ہوتے ہیں۔یہ کام   کافی شوق اور لگن سے کر رہے ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان میں کام سیکھنے کا بہت رحجان ہوتا ہے لیکن نئے ہونے کی وجہ سے ابھی یہ کام سیکھ رہے ہوتے ہیں اور ان کے نتائج بھی نہیں ہوتے یا کم ہوتے ہیں۔ ایک اچھا منیجر ایسے لوگوں کو کام سکھا کر ان کو نتائج حاصل کرنے میں مدد دے کر ان کو کامیابی کے راستے پر ڈال سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور سکھانے کے عمل سے ان کو بہتر رہنمائی فراہم کر کے ان کو ایک کامیاب ورکر بنایا جا سکتا ہے۔

 

2.                  Achievers یعنی کامیاب نتائج والے:

Hunters کو جب نتائج ملنا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ کام بھی سیکھ جاتے ہیں تو وہ گراف میں آہستہ آہستہ بعض جلد بھی اوپر کی طرف اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے اچیورز کے درجے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔اس درجے میں یہ لوگ نتائج اور جذبہ یا شوق دونوں میں بلند ہوتے ہیں ایسے لوگ کمپنی کے لئیے نہایت قیمتی ہوتے ہیں ۔ ان لوگوں کے نتائج حاصل کرنے کے بعد اپنے سینئیرز سے اور کمپنی سے انعام،پروموشن وغیرہ کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں۔

3.                  Satisfiers (مطمئن)

اچیورز یعنی جو لوگ نتائج میں اچھے ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر بیان کیا کہ ان لوگوں کی اپنی کمپنی اور سینیئرز سے کچھ امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں اگر ان کو ان کے توقع کے مطابق اپنے سینیرز سے یا کمپنی سے وہ  انعام یا عہدہ نہ ملے اور ان کو سینئیرز اچھے طریقے سے نہ لے کر چلیں تو آہستہ آہستہ ان کا شوق اور کام کرنے کے جذبے میں کمی آنے لگتی ہے۔ یہ تجربہ کار ہونے کی وجہ سے نتائج میں تو آگے ہوتے ہیں لیکن اب ان میں کام کرنے کا شوق کم سے کم ہو جاتا ہے۔ ایک اچھے منیجر کا یہ کام ہے کہ ایسے لوگوں کو سراہتے رہیں اور ان کے کام کرنے کے جذبے کو بڑھاتے رہیں تو وہ واپس اچیورز میں جا سکتے ہیں۔

4. Holy Cowمبارک گائے ماتا

سیٹیسفائرز جو ابھی بھی اچھے نتائج دے رہے ہوتے ہیں اگر ان کے کام کرنے کے شوق اور جذبے میں مسلسل کمی ہو رہی ہو تو  ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ ان کے نتائج بھی درجہ بہ درجہ نیچے گرنا شروع ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ Holy Cow بن جاتے ہیں۔ اس اسٹیج پر ان لوگوں میں کام کرنے کا جذبہ رہتا ہے نہ ہی نتائج اور منیجمینٹ ان کو صرف ذبح کرنے کا پلان بناتی  ہے۔

 

 

Zulfiqar Ali Qureshi

Business Consultant, Trainer,  Blogger, Author and a speaker!

This Post Has One Comment

  1. FAISAL

    Very informative….

Leave a Reply